لیڈی ولنگڈ ن ہسپتال کی لفٹ گرگئی ،دوخواتین زخمی
لاہور (وقائع نگار) ٹبی سٹی کے علا قہ لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی لفٹ گر گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین زخمی ہو گئیں۔بتایا گیا ہے کہ لاہور کے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی لفٹ میں مریضہ سوار تھی کہ تکنیکی خرابی کے باعث لفٹ گر گئی جس کے نتیجے میں 2خواتین ثمینہ اور شگفتہ معمولی زخمی ہو گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لفٹ پر مریضہ سوارتھی جسے وارڈ میں شفٹ کیا جا رہا تھا کہ اس دوران لفٹ گر گئی جس کے بعد ہسپتال کی آیا ، مریضہ اور بچی لفٹ میں پھنس گئی تاہم واقعے کے بعد لفٹ سروس کو بند کر دیا گیا ہے جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔