عمران خان کو پنجاب میں عوامی فلاح سے دکھ پہنچتا ہے،عرفان دولتانہ

عمران خان کو پنجاب میں عوامی فلاح سے دکھ پہنچتا ہے،عرفان دولتانہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو پنجاب میں عوام دوست اقدامات سے بہت دکھ پہنچ رہاہے ۔عمران خان نہیں چاہتے کہ عوام کی فلاح کے لئے منصوبے بنائے جائیں ۔ ہر وقت دھاندلی کا ورد کر نے والے عمران خان کوخیبرپختون خواہ میں بلدیاتی انتخاب میں انہیں دھاندلی کیوں نظر نہیں آتی۔انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو شمسی توانائی سے چلنے والے 30 ہزار ٹیوب ویل لگانے کیلئے سود سے پاک قرضے دیئے جائیں گے اور اس ضمن میں ڈیزل اور بجلی پر چلائے جانے والے ٹیوب ویلوں کے مقابلہ میں نمایاں بچت ہو گی۔

۔ انہوں نے کہا کہ کسان ایک لاکھ روپے جمع کرائے گا جبکہ 10 لاکھ روپے بینک قرضہ فراہم کرے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -