پنجاب بھرمیں ہوٹل آئی اورکرایہ داروں کیلئے سسٹم لگانے کاحکم
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی جانب سے شہر میں ہوٹلز میں ہوٹل آئی اور تھانوں میں کرایہ داروں کی رجسٹریشن سسٹم کے بنادئے گئے سوفٹ وئیر کی طرز پر پنجاب بھر میں نظام بنانے کا حکم دیا گیا ہے ۔آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی جانب سے تمام RPOsاور DPOsکوفوری طور پر ان سوفٹ وئیر ز کو ہوٹلوں میں آنے والے مہمانوں اور گلی محلوں میں آنے والے نئے کرایہ داروں کی تفصیلات جمع کر نے کے حوالے مدد حاصل کرنے کا حکم دیا گیا۔لاہور پولیس نے ابتک ان دونوں سوفٹ وئیرز کی مدد سے 3سو سے زائد ٹارگٹ آفنڈرزکو گرفتار کیا ہے ۔
اس سلسلہ میں لاہور میں آئندہ دنوں میں تمام اضلاع سے آنے والے نمائندوں کو یک روزہ ٹریننگ دی جائے گی جس میں دونوں سوفٹ وئیر کے استعمال کے بارے میں آگاہی دی جائے گی ۔