پروفیسر احتشام الدین قریشی اور پروفیسر ندیم ریاض کے اعزاز میں الوداعی تقریب

پروفیسر احتشام الدین قریشی اور پروفیسر ندیم ریاض کے اعزاز میں الوداعی تقریب

  

لاہور( جنرل رپورٹر) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ و جنرل ہسپتال اکیڈمک کونسل کے زیر اہتمام اپنی مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائرڈ ہونے والے پروفیسر احتشام الدین قریشی اور پروفیسر ندیم ریاض کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب میں پرنسپل پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ پروفیسر غیاث النبی طیب اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی اس موقع پر ریٹائرڈ ہونے والے پروفیسرز کی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ دونوں پروفیسر صاحبان نے اپنا کیریئر دکھی انسانیت کی خدمت ، میڈیکل ایجوکیشن کے فروغ اور امراض کے خاتمے کی جدوجہد میں وقف کئے رکھا۔

اور نوجوان ڈاکٹروں کی بے لوث انداز میں حوصلہ افزائی و رہنمائی کی ۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ہو نے والے دونوں ڈاکٹر زادارے کے لئے قیمتی اثاثہ تھے اور ان کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔

ریٹائرڈ ہو نے والے پروفیسر صاحبان نے اس موقع پر اپنے ساتھی ڈاکٹروں اورہسپتال کی انتظامیہ کے تعاون کا دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ادارے میں گزارے اپنی سروس کے دن کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ تقریب کے شرکاء نے ریٹائرڈ ہو نے والے سینئر ڈاکٹر زکی صحت ، تندرستی اور سلامتی کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں ریٹائرڈ ہو نے والے پروفیسرز صاحبان کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -