معمر خاتون کے رشتے دار کے قتل کا معاملہ ، آج رپورٹ عدالت پیش کرنے کا حکم

معمر خاتون کے رشتے دار کے قتل کا معاملہ ، آج رپورٹ عدالت پیش کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن عدالت نے فیکٹری ایریا پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ معمر خاتون کے رشتے دار کے قتل کے معاملے میں آج 6 اکتوبر کو اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔ عدالت نے یہ حکم مقامی خاتون حمیداں بی بی کی جانب سے دائر ایک درخواست کی سماعت کے دوران جاری کیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے مخالفین نے دیرینہ دشمنی کی بنا پر سائلہ کے رشتے دار کو قتل کر دیا تھا ۔سائلہ کو کسی فورم سے انصاف نہیں مل رہا۔ عدالت نے اس درخواست پر فیکٹری ایریا پولیس کو حکم دے دیا ہے وہ معاملے کی چھان بین کرکے ا س کی رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4