صوبائی دارالحکومت ، چورڈاکودندناتے رہے ،شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، چورڈاکودندناتے رہے ،شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

  

لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق نواب ٹاؤن رائیونڈ روڈ پر واقع عمران کے گھر سے چارڈاکو تین لاکھ روپے کے پر ائز بانڈ اور دیگر سا ما ن لیکر فر ا ر ہو گئے ۔اقبا ل ٹا ؤن جہانزیب بلاک میں وقاص کے گھر سے د وڈاکو ڈیڑھ لاکھ کی نقدی اور دیگر سامان جبکہ قلعہ گجر سنگھ میں ملک اعجا ز کے گھر سے 4ڈاکو 6لا کھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لیکر فر ار ہو گئے۔گلشن راوی میں سر ور کے گھر سے چور 2 لاکھ اور شمالی چھاؤنی میں عرفان کے گھر سے چار لاکھ مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے۔ نواں کوٹ میں فیضان اور فیملی سے تین لاکھ 65ہزار، ستوکتلہ میں جاوید سے سوا دولاکھ،چوہنگ میں اشرف سے 86ہزار، شاہدرہ ٹاؤن میں عمر سے 40ہزار، مسلم ٹاؤن میں یوسف سے 17ہزارکی نقدی زیورات اور ساندہ میں یونس،فیکٹری ایریا میں اقبال سے موٹرسائیکلیں نقدی اور موبائلز چھین لیے گئے۔علاوہ ازیں شاہدرہ میں طاہر،یکی گیٹ میں محسن،نیوانارکلی میں قا سم،اکبری منڈی میں وسیم،لاری اڈہ میں سلیم،سٹی رائیونڈ میں امجد،جوہرٹاؤن میں ابراہیم،شمالی چھاؤنی میں ساجد اور باغبانپو رہ مین شاہد کی موٹرسائیکلیں چھین لی گئیں-

مزید :

علاقائی -