غیرمعیاری کریم استعمال کرنے پر رانی بیوٹی پارلر سمن آباد کی مالکن کو نوٹس جاری

غیرمعیاری کریم استعمال کرنے پر رانی بیوٹی پارلر سمن آباد کی مالکن کو نوٹس ...

  

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے غیرمعیاری کریم خاتون کے چہرے پر لگا کر اس کا رنگ سیاہ کرنے پر رانی بیوٹی پارلر سمن آباد کی مالکن کو 29اکتوبر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیاہے۔صارف عدالت میں اقبال ٹاؤن کی رہائشی خاتون سمرین نے بیوٹر پارلر سمن آباد غزالی روڈ کے مالکن کی خلاف 2 لاکھ روپے ہرجانے کا دعوے دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس نے اپنے چہرے کی فیشل کرانے کے لئے رانی بیوتی پارلر کی مالکن سے رابط کیا جس نے اس بلا کر اس کے چہرے پر کریم لگا دی کریم لگتے ہی اس کا چہرے جلنے لگا اس نے بیوٹی پارلر کی مالکن کو کہا کہ چہرہ جل رہا ہے لیکن اس نے یہ کہہ کر ٹال دیا کہ ایسا سب کے ساتھ ہوتا ہے، ایک گھنٹے کے بعد اس نے گھر جا کر چہرہ دھویا تو اس کا چہرہ سیاہ ہو چکا تھا اس نے سکن سپیشلیسٹ کو دیکھایا تو اس نے ایک ماہ کا علاج بتایا چہرہ سیاہ ہونے کی وجہ سے وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہو چکی ہے عدالت سے استدعا ہے کہ اسے دو لاکھ روپے ہرجانہ دلوایا جائے عدالت نے دعوے پر مذکورہ بیوٹی پارلر کی مالکن کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -