سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنے کے کیس کی سماعت 17اکتوبر تک ملتوی

سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنے کے کیس کی سماعت 17اکتوبر تک ملتوی

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنے کے کیس کی سماعت 17اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے مزید گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیاہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ گلبرگ پولیس نے سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنے کے کیس میں ملوث جاوید انور، عبیداللہ اور ابراہیم کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے اس کیس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں ہونی تھی لیکن مرکزی ملزم اسحاق اور دیگر ساتھیوں کے پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے پر اس کیس کی اب سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں کی جا رہی ہے۔ اس کیس میں تینوں ملزم ضمانت پر ہیں۔ عدالت میں دو گواہوں کے بیانات قلمبند ہونے پرعدالت نے مزید گواہوں کو 17اکتوبر کو طلب کیا ہے ،ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستان آنے والی سری لنکن کرکٹ ٹیم پرگلبرگ کے قریب اس وقت فائرنگ کردی تھی جب وہ پریکٹس کے لئے بس میں سٹیڈیم جا رہے تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4