سمن آباد ، نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے 5سالہ بچی کے باپ کو قتل کردیا ، ملزم فرار

سمن آباد ، نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے 5سالہ بچی کے باپ کو قتل کردیا ، ملزم ...

  

لاہور(وقائع نگار)سمن آباد کے علاقہ میں نامعلوم ملزم نے فائرنگ کر کے 5سالہ بچی کے باپ کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق سمن آباد کے علاقہ مسلم روڈ کا رہائشی 35سالہ ثاقب گھر میں موجود تھا کہ نامعلوم ملزم نے اس کو گولی مار دی جو کہ اس کے سر پر لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔گولی کی آواز سن کر اہل علاقہ نے موقع پر پہنچ کر پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق مقتول کے والد ایک اخبار کے ایڈیٹر ہیں جبکہ مقتول خود بزنس مین تھا اور دبئی میں کاروبار کرتا ہے ۔پولیس نے اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق جلد ہی ملزم اور قتل کے حوالے سے حقائق سامنے آ جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -