بااثر زمیندار پر ملازمت چھوڑنے پر تشدد کا الزام، متاثرہ شخص عدالت پہنچ گیا

بااثر زمیندار پر ملازمت چھوڑنے پر تشدد کا الزام، متاثرہ شخص عدالت پہنچ گیا

  

لاہور(نامہ نگار)بااثرزمیندار نے 15سال سے خدمت پر مامور ملازم کے نوکری چھوڑنے پرپہلے اسے اور اس کی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا ،بعد میں اس کے گھر کا پانی بھی بند کر دیا،متاثرہ شخص انصاف کے لئے سیشن عدالت پہنچ گیا۔ایڈیشنل سیشن جج سرفراز اختر کی عدالت میں سٹی رائے ونڈ کا رہائشی محمد صادق اپنی فیملی کے ہمراہ پیش ہوا ،جہاں اس کے وکیل نے زمیندار محمد خالد کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ محمد صادق نے 15سال تک زمیندار خالد کی خدمت کی لیکن صحت کی خرابی کے باعث اس نے نوکری چھوڑ دی جس پر زمیندار نے محمد صادق اور اس کی بیوی پر تشدد کیا ، عدالت میں صادق اور اس کی بیوی نے جسم پر تشدد کے نشان بھی دکھائے، عدالت نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -