ممنوعہ ادویا ت رکھنے کے مقدمے میں ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ

ممنوعہ ادویا ت رکھنے کے مقدمے میں ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ

لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ نے ممنوعہ ادویا ت رکھنے کے مقدمے میں ملوث ملزم اسد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا ہے۔ ملزم کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ ملزم کے قبضے سے جنسی طاقت کوبڑھانے والی ایک ہزار ممنوعہ گولیاں برآمدہوئی تھی جس پر اسکے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا گیا اور فاضل عدالت میں پیش کر دیا گیا، فاضل عدالت نے سماعت کے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوانے کا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4