سی آئی اے نے سنگین وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ اشتہاری غلام مصطفےٰ کو گرفتار کرلیا

سی آئی اے نے سنگین وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ اشتہاری غلام مصطفےٰ کو ...

  

 لاہور (کرائم رپورٹر)سی آ ئی اے صدر ڈویژن لاہور نے دریائے راوی کے قر یبی علا قے میں دیرینہ عداوت پر2بے گناہ لو گو ں کو فائرنگ کر کے قتل کر نے والے بدنام زمانہ اشتہاری ملز م غلام مصطفی کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق راجہ بشارت محمود ایس پی سی آ ئی اے نے سنگین قتل کے مقدمہ کا ایکشن لیتے ہوئے انور سعیدکنگرہ ڈی ایس پی سی آ ئی اے صدر ڈویژن لاہور کی سربراہی میں انسپکٹر محمد اقبال ،سب انسپکٹرسکندر حیات وملازمان پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے حکمت عملی اپنا کر روپوش مجرم اشتہاری کو ملٹری اکاؤنٹس سوسائٹی علاقہ تھانہ گرین ٹاون لاہور سے گرفتارکر لیا ۔ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ملزم اپنے تین بیٹوں سمیت مقدمہ میں مجرم اشتہاری ہے اور کا فی عرصہ سے پولیس کو مطلوب ہے ۔ گرفتار ملزم نے مزید بتلایا ہے کہ میرے دو بیٹے امان اللہ اور سیف اللہ پندی دریائے راوی علاقہ تھانہ ہنجروال لاہور سے روزانہ ٹریکٹر ٹرالیوں سے معاوضہ وصول کر تے تھے جبکہ وہ زمین مقتول فیصل محمود کے آباؤ اجداد کی تھی ۔ بروز وقوعہ میں اور میرے بیٹے پندی پر مو جو دتھے کہ فیصل محمود اپنے دوستو ں کے ہمراہ وہاں آیا اور ریت نکالنے سے منع کیا جس پر ہم تیش میں آگئے اور کلاشنکوف کے برسٹ مار کر فیصل محمود اور اس کے دوست محمد عمران کو قتل کر دیا اور پھر ہم وہاں سے فرار ہو گئے اور روپوشی کی زندگی گزارنے لگے ۔گرفتار مجرم اشتہاری غلام مصطفی عرف مصطی اور اس کے بیٹو ں سے علاقہ کے معززین اور سفیدپوش لو گ اپنی عزت و عصمت کی خاطر ڈر کر زندگی گزارنے پر مجبور تھے گرفتار ملزم 18سے زائد سنگین مقدمات قتل ، اقدام قتل ،دہشت گردی ، کار سرکار میں مزاحمت ، اغواء ، اسلحہ ناجائز میں ریکارڈ یافتہ ہے اور علاقہ میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا ہے تاہم مزید انٹیروگیشن جاری ہے ۔کیپٹن (ر)امین وینس کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور نے انچارج سی آ ئی اے صدرڈویژن لاہور اور ٹیم کو احسن کارکردگی کے صلہ میں نقد انعام اورتعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -