ون ویلنگ کے الزام میں گرفتار 8 نوجوانوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

ون ویلنگ کے الزام میں گرفتار 8 نوجوانوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ نے ون ویلنگ کے الزام میں گرفتار 8 نوجوانوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ملزمان میں رفیق ، اکبر ،قمر اور فریاد وغیرہ شامل ہیں ان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ فاضل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز ملزمان کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستیں منظو رکرتے ہوئے انہیں تیس تیس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4