منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو دو ماہ قید کی سزا، بیس ہزار جرمانہ

منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو دو ماہ قید کی سزا، بیس ہزار جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)انسداد منشیات کی عدالت نے منشیات رکھنے کے مقدمے میں ملوث مجرم زاہد کو 2ماہ قیداور20ہزار روپے جرمانے کی سزاکا حکم سنادیا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج تھا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم کے قبضے سے 200گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔ عدالت نے گزشتہ روز مقدمے کی سماعت مکمل کرکے ملزم کو قید وجرمانے کی سزا سنا دی۔ جرمانے کی عدم ادئیگی پر ملزم کومزید10دن مزید قید بھگتنا ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...