صدرکے علاقہ سے داعش کے2کارندے گرفتار،اسلحہ برآمد

صدرکے علاقہ سے داعش کے2کارندے گرفتار،اسلحہ برآمد

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی ڈی نے صدر کے علاقہ میں کاررروائی کرتے ہوئے داعش سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے صدر کینٹ کے علاقہ چونگی دوگیج میں گزشتہ روز چھاپہ مارا اور مبینہ دہشتگرد نعیم مجید اور محمد کاشف کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے ۔سی ٹی ڈی پولیس نے ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -