پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، کشمیر ایشو پر وزیراعظم کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، کشمیر ایشو پر وزیراعظم کا بھرپور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارلیمینٹ کے اجلاس سے متعلق لائحہ عمل طے کیا گیا۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو کشمیر کے معاملے پر دو ٹوک اور واضح موقف اپنانے کی ہدایت کرکی ہے کہ اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو بارڈر پار انتہائی خطرناک پیغام جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پارلیمینٹ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں یہ عوامی فورم ہے اور اس کے ممبر عوام کے نمائندے ہیں۔ پارلیمینٹ میں بیٹھ کر عوام کے حقوق کی آواز اٹھانی ہے۔ انہوں نے رہنماؤں کو کشمیر کے معاملے پر دوٹوک موقف اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا موقف دوٹوک اور واضح ہے، کشمیر میں مظالم اور بھارتی بربریت کا معاملہ پس پشت نہیں ڈالا جا سکتا اس لئے کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم کا بھرپور ساتھ دیں گے کیونکہ اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو بارڈر پار انتہائی خطرناک پیغام جائے گا۔

مزید :

علاقائی -