لاہور: پاکستان ریسلنگ ٹیم ویتنام سے وطن واپس پہنچ گئی
لاہور(آن لائن)ایشین بیچ گیمز میں سونے کے تمغے سمیت 3 میڈلز جیتنے والی پاکستان ریسلنگ ٹیم ویت نام سے وطن واپس پہنچ گئی ۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلوانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی پہلوانوں نے مجموعی طور مختلف کیٹگریز میں 3 میڈلز اپنے نام کیے۔محمد انعام نے 90 کلو گرام کیٹگری میں سونے کا تمغہ جیتا۔ نذیرپہلوان نے 70 کلو گرام کیٹگری میں چاندی اور اسد بٹ نے 80 کلو گرام کیٹگری میں کانسی کا میڈل حاصل کیا۔