ڈربن،جنوبی افریقہ نے آسٹریلیاکو4وکٹوں سے شکست دیکرسیریزجیت لی

ڈربن،جنوبی افریقہ نے آسٹریلیاکو4وکٹوں سے شکست دیکرسیریزجیت لی

ڈربن(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست دے کر 5 میچز پر مشتمل سیریز 0۔3 سے اپنے نام کرلی۔ڈربن کے کنگز مید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مہمان آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 371 رنز بنائے جب کہ پروٹیز نے ڈیوڈ ملر کی ناقابل شکست جارحانہ سنچری کی بدولت ہدف 6 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔جیت میں ڈیوڈ ملر نے 79 گیندوں پر 6 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 118 اورفلیکوایو نے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کراہم کرداراداکیا۔آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور کپتان اسٹیون اسمتھ نے سنچریاں اسکور کیں رائیگاں گئیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی