پاکستان،بھارت ٹیسٹ کرکٹ میں نمبرون پوزیشن کے حقدار نہیں،گنگولی

پاکستان،بھارت ٹیسٹ کرکٹ میں نمبرون پوزیشن کے حقدار نہیں،گنگولی

  

ممبئی (آئی این پی)سابق بھارتی کپتان سورو گنگولی نے حیران کن بات کردی ،انہوں نے کہا ہے بھارت اور پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن کے حقدار نہیں،اصل نمبر ون آسٹریلوی ٹیم تھی جس نے رکی پونٹنگ اور اسٹیو وا کی قیادت میں ہرجگہ ٹیسٹ میچز جیتے۔پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف انگلینڈ میں سیریز ڈرا کرکے نمبر ون پوزیشن حاصل کی۔بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیت کر دوبارہ نمبر ون پوزیشن پر قبضہ کرلیاجس کا باقاعدہ اعلان تیسرے ٹیسٹ کے بعدہوگا۔مگرگنگولی نے ایک نئی بحث چھیڑدی،بولے پاکستان اوربھارت دونوں میں سے کوئی نمبر ون کا حقدار نہیں،پاکستان یو اے ای اور بھارت اپنے ملک میں ہی ٹیسٹ میچز جیت رہے ہیں،دونوں میں سے کسی نے بھی انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ یا نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی۔سورو گنگولی کا کہنا ہے کہ ان کی نظر میں اصل نمبر ون وہ آسٹریلوی ٹیم ہے جس نے اسٹیو وا اور رکی پونٹنگ کی قیادت میں ہر جگہ ٹیسٹ میچز جیتے۔2001سے2005 تک آسٹریلوی ٹیم نیسولہ سیریز میں ناقابل شکست رہی،سولہ میں سیچودہ سیریز آسٹریلیا کے نام رہی۔رکی پونٹنگ اور اسٹیو وا کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم نے بھارت، سری لنکا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا سمیت ہر جگہ فتوحات سمیٹیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -