نیئرشہزادعباسی کی جاویدآفریدی سے ملاقات،کشمیرظلمی بنانے کی تجویز

نیئرشہزادعباسی کی جاویدآفریدی سے ملاقات،کشمیرظلمی بنانے کی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(این این آئی)آزادکشمیر کے مایاناز کرکٹر نیئر شہزاد عباسی کی دبئی میں پشاور ظلمی کے مالک جاوید آفریدی سے ملاقات ہوئی جس میں میں جاوید آفرید ی نے دبئی ظلمی کے بعد کشمیر ظلمی بنانے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ملاقات کے دوران نیئر شہزاد عباسی نے جاوید آفرید کو اپنی کرکٹ کتاب پیش کی جس میں پاکستان کے تمام لیجنڈ کرکٹر کی تفصیلات اور کشمیر میں کرکٹ سے متعلق لوگوں کا جنون اور دلچسپی کے واقعات تحریر ہیں۔ اس سے قبل ملاقات میں جاوید آفریددی نے نیئر شہزاد عباسی کو دبئی ظلمی کا کوچ بنانے کا بھی اعلان کیا تھا اور دبئی ظلمی کے ٹرائلز 7 اکتوبر کو پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ہو رہے ہیں۔ نیئر شہزاد عباسی نے ملاقات کے دوران جاوید آفرید ی کو بتایا کہ کشمیر میں کرکٹ کا بے پنا ٹیلنٹ موجوود ہے اگر نوجوانوں کے کھیل کے مواقع فراہم کئے جائیں آنے والے وقت میں کشمیر سے بے پنا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جو کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر سکتا ہے۔ جاوید آفریدی نے نیئر شہزاد عباسی کو یقین دلایا کہ وہ کشمیر کا دورہ بھی کریں گے اور بہت جلد کشمیر ظلمی ٹیم بنانے با قائدہ اعلان بھی کریں گے۔ جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ بہت جلد وہ پاکستان اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ کشمیر ظلمی اور کشمیر میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے بتائیں گے۔ نیئر شہزاد عباسی نے جاوید آفریدی کا شکریہ ادا کیا اور انھیں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔