راوی کلب اسلام آباد آل پنجاب چوہدری رحمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی

راوی کلب اسلام آباد آل پنجاب چوہدری رحمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (این این آئی) راوی کلب اسلام آباد نے آل پنجاب چوہدری رحمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی ٗ گذشتہ روز میونسپل سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں راوی کلب نے پوناکلب کو 4-3 پنلٹی ککس سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ، دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں ایک، دوسرے کے خلاف کوئی بھی گول نہ کر سکیں، میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا ، راوی کلب کی جانب سے عباس، آکاش، عدنان اور فاروق نے ٗ پونا کلب کی جانب سے حسین، احمد اور دانیال نے پنلٹی ککس پر گول کئے،راوی کلب کے سربراہ سید تنویراحمد نے ٹیم کے کھلاڑیوں کو فائنل تک رسائی حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ راوی کلب ٹورنامنٹ کے فائنل میچ فتح حاصل کریگی۔