آل پاکستان چیلنج کپ فٹ بال سے کھیل کو فروغ ملے گا،صدیق بنگش
پشاور (این این آئی)ماڈل ٹاؤن فٹ بال اکیڈمی اسلام آباد کے ہیڈکوچ محمد صدیق بنگش نے کہا ہے کہ ملک میں آل پاکستان چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ سے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں سہولیات نہ ہونے سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے، حکومت کو چاہئے کہ یونین کونسل اور سکولوں کی سطح پر کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنائے جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کی توقع ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑی قومی کا سرمایہ اور امن کے سفیر ہوتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنا حکومت کا فرض ہے حکومت کھلاڑیوں کو روزگار فراہم کرے اور کھلاڑی بے روز گاری کے اس دور میں کھیل پر زیادہ توجہ نہیں دے سکتاہے کیونکہ ان کی کمائی کا اور کوئی ذریعہ نہیں ہے، جس کی وجہ سے وہ روزگار کی تلاش میں لگے ہوئے ہیں، صدبق بنگش نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام میں کھیلوں کی سرگرمیاں بہت ضروری ہیں اورکھیل جسمانی طاقت کے ساتھ ساتھ ذہین کو بھی پختہ کرتا ہے ٗ انہوں نے کہا کہ جس ملک میں کھیل کے میدان آباد ہونگے اور وہاں کے ہسپتال ویران ہونگے اورنوجوانوں سے کہا کہ وہ اپنا قیمتی وقت منفی سرگرمیوں کے بجائے مثبت سرگرمیوں میں خرچ کرکے معاشرے کی اہم اکائی بن جائیں اور آرگنائزرکھلاڑیوں کے ڈسپلن اور فٹنس پر کوئی سمجھونہ نہ کریں بلکہ کھلاڑی کوڈسپلن کی پابندی کرنی چاہئے۔