سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ میں کرپشن سابق چیئرمین کیخلاف ریفرنس تیار

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ میں کرپشن سابق چیئرمین کیخلاف ریفرنس تیار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا نیب کی جانب سے انکشاف ہوا ہے۔ نیب نے محکمہ تعلیم کے ٹیکسٹ بک بورڈ کے سابق چئیرمین قادر بخش رند اور مینیجر کے خلاف تحقیقات کے بعد ریفرینس تیار کر لیا ہے۔ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے سابق چئیرمین قادر بخش رند کو نیب نے اپنے دفتر طلب کر لیا ہے۔ قادر بخش رند پر کتابوں کے لئے پیپر کی خریداری پر کروڑوں کی کرپشن کا الزام ہے۔ نیب زرائع کے مطابق 2010۔11 کے لئے ورلڈ بینک نے رقم جاری کی تھی جس میں سے سابق چئیرمین ٹیکسٹ بک بورڈ نے پیپر کی خرایداری میں 4 کروڑ روپے کی کرپشن کی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -