بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی دیکھی

بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی دیکھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی دیکھی انہوں نے وزیراعظم محمد نوازشریف کے بعد قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا خطاب بھی سنا ۔‘ سپیکر قومی اسمبلی نے خصوصی طور پر ان کا خیر مقدم کیا۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے آغاز پر سپیکر سردار ایاز صادق نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مہمانوں کی گیلری میں تشریف فرما ہیں ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔تاہم 5:38 پر خورشید شاہ کے خطاب کے بعد جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خطاب کے ساتھ ہی وہ ایوان سے نکل گئے ان کے جاتے ہی خورشید شاہ بھی ایوان سے نکل گئے تاہم دو منٹ بھی واپس آگئے۔

مزید :

صفحہ اول -