اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد ( اے این این ) اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے ٗ کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ٗ زلزلے کی شدت 4.5 اور مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش تھا ۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، پشاور، سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جب کہ زلزلے کی شدت 4.5 محسوس کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندو کش کا علاقہ تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 169 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے باعث لوگ خوف و ہراس کے باعث اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

مزید : صفحہ اول