اروند کیجریوال پر انتہا پسند ہندوؤں نے سیاہی پھینک دی

اروند کیجریوال پر انتہا پسند ہندوؤں نے سیاہی پھینک دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (ویب ڈیسک) مودی سرکاری سے سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت مانگنے پر نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال پر انتہا پسند ہندوؤں نے سیاہی پھینک دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بیکانیر میں پریس کانفرنس کے دوران دو نامعلوم افراد نے نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال پر سیاہی پھینک دی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ واضح رہے کہ نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے مودی سرکارسے سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت مانگے تھے جس کے بعد ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ نئی دہلی سمیت مختلف شہروں میں اروند کیجریوال کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کئے گء

مزید :

صفحہ اول -