آصفہ بھٹو زرداری کی سندھ پولیس کو شاباش

آصفہ بھٹو زرداری کی سندھ پولیس کو شاباش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی چھوٹی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کرنے پر سندھ پولیس کو شاباش دی ہے۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی میں بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جو کراچی کی سڑکوں پر استعمال ہونا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں کراچی پولیس کو سلیوٹ کرتی ہوں۔ انہوں نے ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کو بھی شاباش دی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -