بھارتی میڈیا کا تعصب، معروف شاعر گلزار برہم،ہیمامالنی بھی بول پڑیں

بھارتی میڈیا کا تعصب، معروف شاعر گلزار برہم،ہیمامالنی بھی بول پڑیں
 بھارتی میڈیا کا تعصب، معروف شاعر گلزار برہم،ہیمامالنی بھی بول پڑیں

  


ممبئی ،نئی دہلی (خصوصی رپورٹ ) سلمان خان اور اوم پوری کے بعد گلزار بھی بھارتی میڈیا پر برس پڑے۔ نئی دہلی میں ایک تقریب میں شریک معروف شاعر گلزار سے جب رپورٹر نے پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے اس غیرمتعلقہ سوال پر رپورٹر کو خوب کھری کھری سنائیں۔ بالی ووڈ اداکاراوم پوری پاکستانی مخالف پراپیگنڈا کرنیوالے بھارتی اینکر پر برس پڑے ، کہتے ہیں بھارتی میڈیا پاک بھارت کشیدگی کو اسرائیل اور فلسطین تنازعے میں نہ بدلے۔ بالی ووڈ اداکار اوم پوری نے بھارتی میڈیا کی بینڈ بجا دی۔ پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں مصروف بھارتی اینکر کو کھری کھری سنا کر سب کی طبیعت صاف کر دی۔ ٹی وی اینکر نے اوم پوری کو پاکستانی فنکاروں پر تنقید کے لیے اکسانے کی کوشش کی۔ تو فنکار نے کرارا جواب دیا۔ بالی ووڈ میں پاکستان مخالف فلمیں بننے پر بھی اوم پوری بھڑک اٹھے۔ بارہ مولا میں بھارتی فوجی کی ہلاکت پر پوچھے گئے ایک سوال پر اوم پوری نے میزبان کا منہ بند کروا دیا۔ اوم پوری کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف محاذ کھول کر بیٹھا ہے جس کے بعد اوم پوری احتجاجاً ٹی وی شو چھوڑ کر چلے گئے۔بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے حق میں اٹھنے والی آواز وں میں ایک اور بالی ووڈ کی آواز شامل ہوگئی ہے،بھارتی اداکارہ ہیما مالنی نے بھی پاکستانی فنکاروں کی حمایت کردی ہے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق سینئر اداکارہ ہیما مالنی کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکاروں کا کام قابل تعریف ہے،میں چاہتی ہوں کہ پاکستانی فنکاروں کو یہاں کام کرنا چاہیے،ایک فنکار ہونے کی حیثیت سے میں سمجھتی ہوں کہ پاکستانی فنکار اچھا کام کررہے ہیں ۔

اوم پوری

مزید : صفحہ اول