بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر پھر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر پھر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج نے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر فائرنگ کردی ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب،دشمن کی توپیں خا موش۔نجی ٹی وی کے مطا بق بھارت نے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر فائرنگ کردی ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق شام سے ہونے والی بھارتی بلا اشتعال گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا،پاک فوج بھارتی فورسز کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے، فائرنگ کا یہ سلسلہ افتخار آباد، کوٹلی اور کیل سیکٹر میں جاری رہاہے۔

بھارتی فوج

مزید : صفحہ اول