الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس 26 اکتوبر کو طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس 26 اکتوبر کو طلب کرلیا

  

کراچی )این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ یہ مشاورتی اجلاس 26 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں عدالت عظمیٰ کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے کورٹ آف کنڈکٹ طے کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا ، مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، دیگر جماعتوں کے سربراہوں کو دعوت نامہ ارسال کردیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -