بجلی 2 روپے 56 پیسے یونٹ سستی

بجلی 2 روپے 56 پیسے یونٹ سستی

  

اسلام آباد(آن لائن) نیپرا نے ماہ اگست کے لیے بجلی 2 روپے 56 پیسے سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔نیپرا نے حکومت کی ہدایت پر بجلی 2 روپے 56 پیسے سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ، حکومت نے تقریباً دو ہفتہ قبل ماہ اگست کے لیے نیپرا کو بجلی سستی کرنے کی ہدایت کی تھی ، قیمت میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ، صارفین کو 20 ارب سے زائد کا ریلیف اکتوبر کے بلوں میں ملے گا ، کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا ، تین سو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین بھی اس کمی سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -