ہاکی میں انقلابی قدم ،80کھلاڑیوں کو نوکریاں دینے کیلئے معاملات کو حتمی شکل دیدی گئی

ہاکی میں انقلابی قدم ،80کھلاڑیوں کو نوکریاں دینے کیلئے معاملات کو حتمی شکل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کی ترقی اور بحالی کیلئے اپنی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈومیسٹک ایونٹس میں جونیئر اور سینئر سطح پر شاندار کارکردگی دکھانے والے 80ہاکی پلیئرز کو میرٹ پر مختلف اداروں میں نوکریاں دینے کیلئے تمام معاملات کو حتمی شکل دیدی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی قیادت میں پی ایچ ایف گزشتہ ایک سال سے ہاکی پلیئرز کو مختلف اداروں میں روز گار فراہم کرنے کوشاں تھی جس میں فیڈریشن بڑی حد تک کامیاب ہو گئی ہے اور اس حوالے سے سوئی نادرن گیس، زرعی ترقیاتی بنک ، فوجی فاونڈیشن اور زرعی ترقیاتی بنک کیساتھ کھلاڑیوں کو نوکریاں دینے کے حوالے سے معاملات طے کر لئے گئے ہیں جس کے تحت پہلے مرحلے میں 40کھلاڑیوں کو مختلف اداروں میں نوکریاں دی جائے گی۔ اس ضمن میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز سینئر کا کہنا تھا کہ فیڈریشن کی کوشش ہے کہ ہر ٹیلنٹڈہاکی پلیئر کو میرٹ کے اوپر روز گار فراہم کئے جائیں ،اس حوالے سے فیڈریشن کی پالیسی بھی واضح ہے کہ کسی کے رشتہ دار یا عزیز کو نہیں نوازا جائے گا جبکہ جو بھی اہل پلیئر ہو گا اسے روز گار دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائینگے۔ شہباز سینئر نے مزید بتایا کہ کھلاڑیوں کو روز گار دینے کیلئے پہلے مرحلے میں مختلف اداروں کو ایک لسٹ بھجوائی گئی ہے جس پر جلد پیش رفت ہو گئی اور قومی پلیئرز اس حوالے سے جلد خوشخبری سنے گے۔ واضح رہے کہ ماضی میں مختلف اداروں کی جانب سے ہاکی کی ٹیمیں ختم کئے جانے کے باعث بڑی تعداد میں ہاکی پلیئرز کو بے روز گاری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔