مودی نے اپنے وزراء کو سرجیکل سٹرائیک پر بیان بازی سے روکدیا

مودی نے اپنے وزراء کو سرجیکل سٹرائیک پر بیان بازی سے روکدیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتہ وزیر اعظم نریندرا مودی کی صدارت میں کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن ،میڈیا اور عوامی سطح پر سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت منظر عام پر لانے کے مطالبے اور سیکیورٹی امور کا جائزہ لیا گیا۔ بھارتی ٹی وی نے دعوی کیا کہ اجلاس میں ہندوستانی فوج نے سرجیکل سٹرائیک کے تصویری اور ویڈیو ثبوت مودی کے حوالے کر دئے ہیں ،اجلاس میں مودی سرکار نے فیصلہ کیا کہ وہ سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوتوں کو عام نہیں کرے گی۔اس موقع پر نریندر مودی نے حکومتی وزیروں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ وہ میڈیا یا عوامی مقامات پر سرجیکل سٹرائیک کے حوالے سے کوئی بات یا بیان بازی نہیں کریں گے ،جن وزراء کو سرجیکل سٹرائیک کے حوالے بیان بازی کا اختیار دیا گیا ہے وہی اس پر کوئی سرکاری بیان جاری کریں گے۔دوسری طرف بھارتی وزیر داخلہ ہنس راج اہیر نے کہا کہ فوج کی جانب سے ثبوت حکومت کو مل چکے ہیں۔اپوزیشن اور بھارتی عوام کو اپنی فوج اور حکومت پر اعتماد کرنا چاہئے ،مخصوص طریقہ کار پر عمل کیا جا رہا ہے ،فوج اور حکومت کو اپنے انداز میں کام کرنے دینا چاہئے۔

مزید : صفحہ اول