ڈیرہ بگٹی ،مودی اور براہمداغ بگٹی کیخلاف بلوچ قبائلیوں کا احتجاجی مظاہرہ ،پتلے نذر آتش

ڈیرہ بگٹی ،مودی اور براہمداغ بگٹی کیخلاف بلوچ قبائلیوں کا احتجاجی مظاہرہ ...

سوئی( اے این این )براہمداغ بگٹی اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان مخالف بیانات اور ہرزہ سرائی کیخلاف ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔بلوچ قبائلی رہنما میر جان محمد بگٹی کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں شرکا نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، جن پر پاک فوج کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے تحریر تھے ۔ قبائلی رہنما میر جان محمد بگٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارتی جھوٹ کا پول کھل چکا ہے ۔ براہمداغ بگٹی کا بلوچ عوام سے کوئی تعلق نہیں ، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے ، مظاہرین نے مودی اور براہمداغ کا پتلا بھی جلایا ۔

ڈیرہ بگٹی

مزید : صفحہ اول