بھارت سرجیکل سٹرائیک کی جعلی ویڈیو زبنا رہا ہے ،کشمیری رکن اسمبلی کا انکشاف

بھارت سرجیکل سٹرائیک کی جعلی ویڈیو زبنا رہا ہے ،کشمیری رکن اسمبلی کا انکشاف

  

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے رکن اسمبلی عبدالرشید نے بھارت کے سرجیکل سٹرائیک کے جھوٹے دعوے کا پول کھول دیاہے ،انہوں نے کہاہے کہ بھارتی فوج سرجیکل سٹرائیک ثابت کرنے کیلئے جعلی ویڈیوز بنارہی ہے،اگرایسی ویڈیوسامنے آئے تووہ ضلع کپواڑہ کی وادی لیپاکی ہوگی۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق شیخ عبدالرشید کا کہناتھا کہ بھارتی فوج سرجیکل اسٹرائیک ثابت کرنے کیلئے جعلی ویڈیوز بنا رہی ہے،جعلی ویڈیوز ایل او سی کے قریب وادی لیپا میں بنائی جارہی ہیں،میرے حلقے کے دو مقامات پربھی سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کیا جا رہا ہے،دونوں مقامات پر 20 روز سے فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ اگربھارت سچا ہے تو بین الاقوامی میڈیا کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرائے،اگرایسی ویڈیوسامنے آئے تووہ ضلع کپواڑہ کی وادی لیپاکی ہوگی،بھارتی فوج 3روزسے ویڈیوزبنارہی ہے تاکہ ثبوت کے طورپرپیش کرے،بھارتی فوج سرجیکل اسٹرائیک کاڈرامارچا کر کشمیرمیں تشددسے توجہ ہٹاناچاہتی ہے.’’پاکستان کو سرجیکل سٹرائیک کی ویڈیو اس لئے نہیں دکھارہے۔

مزید :

صفحہ اول -