بھارت اس وقت بیک فٹ پر ہے ، کشمیر کے مسئلے پر ہم سب ایک ہیں :بلاول بھٹو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا کو پیغام دیا ہے کہ اس وقت بھارت اس بیک فٹ پر ہے، ہم سب کشمیر پر ایک ہیں،کشمیر کے مسئلے پر سیاست نہیں کرتے،وزیر اعظم نے تمام جماعتوں کو بلا کر اچھا پیغام دیا ہے،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اپوزیشن لیڈر کی خواہش پر بلایا گیا ہے۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر ہم سب ایک ہیں،اقتصادی راہداری پیپلز پارٹی کا وڑنتھا،اے پی سی میں وزیر اعظم کو کچھ تجاویز دیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کے دشمن ملک کی کمزوریوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں،قومی اسمبلی صرف نواز شریف کی ملکیت نہیں ہے یہ پاکستان کے بیس کروڑ عوام کی نمائندگی کرتی ہے،ہم نے آزاد کشمیر کے الیکشن کے دوران بھی اسی بات کو اجاگر کیا ہے کہ مودی مقبوضہ کشمیر میں کیا کررہا ہے،بھارت اس وقت بیک فٹ پر ہے۔نوازشریف کشمیر ایشو کے پیچھے پانامہ کے معاملے کو چھپانا چاہتے ہیں،یہ میں نے قومی سلامتی کمیٹی بنانے کا مشورہ دیا تھا،دنیا کا سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل حل ہونا چاہیے،میں نے وزیراعظم سے کہا کہ آپ صرف پنجاب کے نمایندے نہیں،آج جو لوگ حکومت کیساتھ ہیں وہ بھی شکوے ،شکایات کر رہے ہیں،قومی اسمبلی یا سینیٹ نوازشریف یا کسی کی جاگیرنہیں،کہاگیا کہ فائدہ لیناہے تواجلاس کا بائیکاٹ کردیں۔انہوں نے کہا ہے کہ کل کوئٹہ میں میری بہنوں کو قتل کیا گیا جس کی میں مذمت کرتا ہوں،2013ء میں الیکشن مہم نہیں چلائی تھی،2018ء میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹ اور نواز شریف جیل میں ہوں گے،ہمارے کچھ لوگوں نے اجلاس کا بائیکاٹ کرکے اچھا تاثر نہیں دیا۔وزیر اعظم وزیر خارجہ کا تقرر کریں،انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کرکٹ نہیں ہے ہٹ دی بال،ہٹ دی بال اینڈ ہٹ دی بال کردی جائے،سی پیک پر لوگوں کے تحفظات دور کیے جائیں۔