تبدیلی کے ایجنڈے پر کامیابی کیساتھ عمل پیرا ہیں، جمشید الدین

تبدیلی کے ایجنڈے پر کامیابی کیساتھ عمل پیرا ہیں، جمشید الدین

  

پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا حکومت عوامی مفادات کے حامل تعلیم ، صحت اور پولیس جیسے اہم اداروں میں اصلاحات نافذ کر کے اپنے تبدیلی کے ایجنڈے پر کامیاب کیساتھ عمل پیرا ہے اور تبدیلی کے مثبت اثرات براہِ راست عوام پر مرتب ہوکر حکومت پر ان کا اعتماد مزید بڑھ گیا ہے ۔ یہ باتیں خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول میاں جمشید الدین کاکا خیل نے بد ھ کے روز اپنے دفتر پشاور میں ضلع نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا میں تبدیلی پر تنقید کرنے والے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر کئی دفعہ اپنی سیاسی وابستگی تبدیل کر چکے ہیں اور مستقبل میں بھی اگر انہیں جہاں کہیں بھی اپنے مفادات نظر آنے لگے تو وہ پیچھے دیکھے بغیر وہاں جا بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار پرست ٹولہ اپنی انہی خدمات کے عوض اپنے آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنے کے چکر میں رہتے ہیں ۔ میاں جمشید نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے عوامی خواہشات پر مبنی طرزِ حکمرانی کے ذریعے مستقبل میں ان کے اقتدار میں آنے کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے کیونکہ ان کا سیاسی کردار جھوٹ اور پروپیگنڈوں کا مرہونِ منت ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -