شبقدر میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

شبقدر میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر( نمائندہ خصوصی )شبقدر تحصیل میونسپل کمیٹی نے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون کر نے کیلئے تاجر برادری کو خبردار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ٹریفک میں خلل ڈالنے والے فوری تجاوزات ہتا لیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی ۔ اس بات کا فیصلہ ٹی ایم اے شبقدر میں تحصیل ناظم حاجی ظفر علی خان نے تاجر برادری سے خصوصی اجلاس کے دوران کیا ۔ تجاوزات کے خلاف اجلاس میں ایس ایچ او تھانہ شبقدر ، تحصیلدار شبقدر اور ٹریفک اہلکار بھی موجود تھے ۔ اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ تجاوزات کے خلاف اپریشن سے قبل بازار میں سڑکوں کنارے بننے والی تجاوزات ہٹائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام سڑکوں پر نشانات لگائے جائیں گے ۔ اور تمام ریڑیبانو کو خصوصی کارڈ دیئے جائیں گے ۔ جو مخصوص مقامات پر روزگار کر سکیں گے ۔ تحصیل ناظم نے کہا کہ بازار کو خوبصورت بنانے کیلئے جلد سٹریٹ لائٹ نصب کئے جا رہے ہیں ۔ تاجر برادی نے تحصیل ناظم کو بازار میں غنڈہ ٹیکس کسے اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بازار کے مین چوک میں غنڈہ ٹیکس اوصول کیا جا رہا ہیں جس پر انتطامیہ نے بھی چھپ سادہ لی ہوئی ہیں ۔ تاجر برادری نے مزید کہا کہ گنڈہ ٹیکس اصول کر نے والے بازار سے گزرنے والے ہر گاڈی سے زبردستی ٹیکس کے نام پر غنڈہ ٹیکس اصول کرتے ہیں جبکہ نہ دینے والوں کی پٹائی اور بے عزتی کرائی جاتی ہیں ۔ تحصیل ناظم نے غنڈہ ٹیکس کے بارے میں کہا کہ بازار میں ہر گزر نے والی گاڈی پر ٹیکس نہیں صرف ان گاڈیوں پر ٹیکس لاگو ہوتا ہیں جو ٹی ایم اے کی حدود میں لوڈ ان لوڈ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ا نتظامیہ کو ہدایت کی ہیں لیکن ان کے خلاف تاحال کوئی کاروائی نہیں ہو ئی ۔ غنڈہ ٹیکس کے خلاف کاروائی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ٹی ایم اے نے انتظامیہ کو غنڈہ ٹیکس کے بارے اگاہ کیا ہیں ۔