نواز شریف اور زرداری جیسے حکمران مسلط ہوں تو پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، مشیر شکیل ایڈوکیٹ

نواز شریف اور زرداری جیسے حکمران مسلط ہوں تو پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، مشیر ...

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ جب تک ملک پرنوازشریف اورزرداری جیسے حکمران مسلط ہوپاکستان ترقی نہیں کریگا کیونکہ ان حکمرانوں نے ملک کاخزانہ بے دردی سے لوٹ کراربوں ڈالربیرونی ممالک کے بنکوں میں جمع کیاہے عوام پاکستان کوترقی کے راہ پرگامزن کرنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے متحد ہوکرکرپشن کے نظام کاخاتمہ کیاجائے ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے گزشت روز مختلف مقامات پرشمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمختلف سیاسی پارٹیوں کے سینکڑوں کارکن مستعفی ہوکرپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے انہوں نے کہاکہ پاکستان آزادہونے سے آج تک ملک میں کرپشن اورلوٹ مارکابازارگرم ہے زارادی اورنوازشریف نے ملک کاخزانہ بے دردی کے ساتھ لوٹاگیا ہے جب تک وہی حکمران پاکستان پرقابض ہیں ا س وقت تک مسائل حل نہیں ہونگے انشاء اللہ بہت جلدعمران خان ان کاتختہ الٹ کرکے صالح لوگ ملک کے حکمران ہونگے عوام کرپشن سے پاک نظام کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے ہاتھ مضبوط کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -