ڈیرہ میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی ہائی الرٹ

ڈیرہ میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی ہائی الرٹ

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)محرم الحرام کے دوران تھانہ صدر کی حدود میں چار تھلہ جات کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ،ایس ایچ او صدر محمد عدنان نے کسی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے علاقے میں کرایہ داروں کے کوائف کی چیکنگ اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے احکامات مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ یاسر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او صدر محمد عدنان نے محرم الحرام کے دوران کسی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے تھانہ صدر کی حدود میں واقعہ چار تھلہ جات کی سیکورٹی کو انتہائی سخت کردیا ۔ تھلہ جات پر پولیس کی خصوصی نفری تعینات کی گئی ہے ۔ اسطرح علاقے میں کرایہ داروں کے کوائف کی چیکنگ اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے احکامات مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ایس ایچ او صدر محمد عدنان نے میڈیا کو بتایا کہ محرم الحرام کے دوران کسی شرپسند کو علاقے میں شرپسندی کی اجازت نہیں دیں گے قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -