گران فروشی اور صفائی ناقص صورتحال پیپل منڈی، گھنٹہ گھر،چوک یادگار اور حیات آباد سے 42 گرفتار

گران فروشی اور صفائی ناقص صورتحال پیپل منڈی، گھنٹہ گھر،چوک یادگار اور حیات ...

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے پشاور کے مختلف علاقوں سے 42افراد کو گران فروشی اور صفائی کی ناقص صورتحال پر گرفتار کر لیاتفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسودکی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فضیلت جہان نے حیات آباد میں شمع اور شمالی مارکیٹ میں کاروائی کر تے ہوئے 13 گران فروشوں کو گرفتار کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے پیپل منڈی ، گھنٹہ گھر اور چوک یاد گار میں مختلف دکانوں کی چیکنگ کی۔ صفائی کی ناقص صورتحال ، کم وزن روٹی، ملاوٹ شدہ چائے کی فروخت اور گران فروشی پر 29 افران کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا۔گرفتار افراد میں چائے فروش، نانبائی، دودھ فروش، جنرل سٹور مالکان ، سبزی و فروٹ فروش اور دیگر شامل ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جا ئے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -