پشاور ،اضاخیل ڈیم میں 50 ہزار مچھلیوں کا سٹاک

پشاور ،اضاخیل ڈیم میں 50 ہزار مچھلیوں کا سٹاک

پشاور(کرائمز رپورٹر)ضلعی حکومت نے پچاس ہزار چھوٹی مچھلی اضاخیل ڈیم میں سٹاک کیا ہے ‘ ڈسٹرکٹ ممبر سعید الرحمان صافی ضلعی حکومت کی طرف سے فشریز کمیٹی ضلع پشاور کے چیئر مین وڈسٹرکٹ ممبر سعید الرحمان صافی ن گذشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز فواد خلیل ‘ اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر حضرت ولی ‘ فشریز سپروائزر ڈاکٹر جہانگیر اورجملہ فژیز سٹاف کی موجودگی میں اضا خیل ڈیم منتی میں پچاس ہزار مختلف گراس مچھلی 15000 ‘ سلور مچھلی 5000 ‘ راہو مچھلی 25000 ‘ موری مچھلی 5000 مچھلی بچے سٹاک کیا گیا ہے اس موقع پر فشریز کمیٹی ضلع پشاور کے چیئر مین وڈسٹرکٹ ممبر سعید الرحمان صافی نے کہاکہ ضلع ناظم محمدعاصم خان کی کوشش سے سٹاک کا مقصد عام آدمی کیلئے آسانی سے سستی مچھلی مہیا کرنا ہے جوکہ صحت کیلئے بہت اہم ہے مچھلی کوگوشت استعما ل کرنے سے انسانی صحت پر بہت اچھا اثر پڑتا ہے سٹاکنگ سے ضلعی حکومت کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوتاہے ‘ اور ملازمت کے مواقع پیداہوتے ہیں جس سے بیروزگار ی پر قابو پایا جاسکتاہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر