پی ٹی آئی فاٹا کے قبائلیوں کا بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پی ٹی آئی فاٹا کے قبائلیوں کا بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)پا کستان تحریک انصا ف فاٹا کے عہدیداروں نے ملک کے دفا ع کیلئے بھارت کے خلاف جہا د کر نے کا اعلا ن کیایہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجا جی دھر نہ دیتے ہوئے کیا مظاہرین نے ہا تھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا ئے ہوئے تھے جن پر انکے حق میں نعرے درج تھے مظاہرے کی قیا دت پا کستان تحریک انصا ف فاٹا کے رہنماء اقبال آفریدی کر رہے تھے انکا کہنا تھا کہ پا کستا ن ہما را ملک ہے یہ مٹی ہما ری دھر تی ما ں ہے ہم قبائیلی عوام اپنے دھر تی ماں کی حفاظت کرنا اچھی طریقے سے جا نتے ہیں انہوں نے بتایا کہ قبائیلی عوا م نے پہلے بھی ملک کی حفاظت کی خا طر قر با نیاں دی ہے اور آج بھی وہ اپنے ملک کی تحفظ کیلئے تیار ہے انہوں نے بتایا کہ بھارت پا کستان کو جنگ کر نے کی دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ ہم قبائیلی عوام اور پا کستان تحریک انصا ف کے کا ر کنا ن بھارت کے خلاف جہا د کر نے کیلئے تیار ہے اور یہ اعلان کر تے ہیں کہ اگر بھارتی سر کا راپنے حر کتو ں سے با ز نہیں آیا اور جنگ کیا تو وہ بھی روس کی طر ح ٹکڑ ے ٹکڑ ے ہو جائیگا۔