پشاور میں عشرہ محرم کے دوران ٹریفک پلان تشکیل

پشاور میں عشرہ محرم کے دوران ٹریفک پلان تشکیل

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) عشرہ محرم الحرام 2016 کیلئے ٹریفک وارڈن پولیس پشاور نے محرم ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی اس عشرہ میں پشاور شہر میں تمام مجالس کیلئے کارپارکنگ کے انتظامات ،تمام جلوسوں کیلئے مختص شدہ سڑکوں کی بندش اور متبادل راستوں پر ٹریفک کی روانی سے متعلق انتظامات ،شہر کے اہم ہسپتالوں میں پارکنگ کا بندوبست،بوقت ایمرجنسی ہسپتالوں کی طرف آنے والے راستوں پر ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کے انتظامات کر دئیے گئے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک صادق بلوچ نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ CCTV کیمروں سے سڑکوں کی نگرانی اور دفعہ 144 کے تحت بغیر نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق قانونی کاورائی کرنے کیلئے3 ایس پیز اور7 ڈی ایس پیز سمیت کل872 اہلکاروں کو ڈیوٹی سرانجام دینے کے تحریری احکامات جاری کر دئیے ہیں اس کے علاوہ شہر بھر میں52 گاڑیوں اور 60 موٹر سائیکلوں کے گشت سیمت 147 مقامات پر ٹریفک وارڈن ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ دفعہ 144 نفاذ کو بھی یقینی بنا کر محرم الحرام میں مقامی پولیس اور سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ موجود رہیں گے انہوں نے کہاکہ تمام عوام سے گزارش ہے کہ وہ ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے جلوسوں کے روایتی راستوں پر آنے سے گریز کریں اور ٹریفک قوانین کا احترام کرتے ہوئے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -