سستی اراضی مہنگے داموں خریدنے پر پٹواری گرفتار

سستی اراضی مہنگے داموں خریدنے پر پٹواری گرفتار

پشاور(نیوزرپورٹر)خیبرپختونخوااحتساب کمیشن نے ورکرزویلفیئربورڈ کیلئے مبینہ طورپر سستی اراضی مہنگے داموں خریدنے کے الزام میں پٹواری امجد کو گرفتارکرلیاہے ملزم کو آج احتساب کمیشن کی عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لئے پیش کیاجائے گا احتساب کمیشن کے مطابق ملزم نے سابق رکن قومی اسمبلی سردارمشتاق کی کم قیمت اراضی کو قیمتی اراضی ظاہرکیا جس کے باعث قومی خزانے کوکروڑوں کانقصان پہنچااحتساب کمیشن کی خصوصی ٹیم نے اس حوالے سے انکوائری مکمل کرنے کے بعد گذشتہ روز ایک کارروائی کے دوران پٹوار سرکل کنڈمیرہ نل چاہی کے پٹواری امجدکو گرفتارکرلیاہے جسے آج جمعرات کے روز احتساب کمیشن کی عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...