پاکستانی عوام کو بیروزگاری، مہنگائی اور دہشتگردی سے نجات دلانا نا گریز ہے، مشتاق احمد خان

پاکستانی عوام کو بیروزگاری، مہنگائی اور دہشتگردی سے نجات دلانا نا گریز ہے، ...

  

رستم(نمائندہ پاکستان)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف اور اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے لڑ رہی ہے جماعت کے کسی بھی ایم این اے ، ایم پی اے ، ناظم اور کونسلر پر کرپشن کا کیس نہیں ہے ، جس مقصد کیلئے پاکستان کو حاصل کیا گیا تھا وہ مقصد ابھی ادھورا ہے ملک پر ایک خاص اور بد معاش طبقہ قابض ہے جو نہیں چاہتا کہ پاکستانی عوام کوبیروزگاری، مہنگائی، دہشت گردی، لاقانونیت سے نجات دلائیں، جو اپنے آپ کو اشرافیہ کہتے ہیں اصل میں یہ بد معاشیہ طبقہ ہے جو 70سالوں سے لوٹ کسوٹ ، کرپشن اور عیاشیوں میں مصروف ہیں پاکستان کا ہر فرد آج لاکھوں کا مقروض ہیں ہر بچے کے پاؤں میں غلامی کے بیڑے ہیں، پاکستانی امراء نے دوبئی میں 500ارب کی جائیداد خریدلی ہیں ، لیکن جماعت اسلامی اس نازک دور میں اسلامی نظام کے نفاذ اور عوام کو ریلیف دینے کی خاطر میدان میں موجود ہے جماعت اسلامی کے ممبران صوبائی اسمبلی نے کے پی کے اسمبلی سے پرائیویٹ سود کا بل منظور کیا اب آئی جی پولیس کو سود خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنی چاہئیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے رستم میں ایک شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی امیر اور سابق ایم این اے مولانا ڈاکٹر عطا ء الرحمان، امیرحلقہ ابراہیم بلند ، نائب ناظم تحصیل مردان مشتاق سیماب اور انقلابی شاعر علیشان مجبور نے بھی خطاب کیا جبکہ اس دوران علاقہ سدھوم کے تقریباً 120خاندانوں نے جماعت اسلامی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا صوبائی امیر نے نئے شامل ہونیوالے افراد کو ٹوپیاں پہنادئیے۔۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -