یونیورسٹی ٹاؤن میں واقع تعلیمی اداروں کو سربمہرکرنے کے احکامات معطل

یونیورسٹی ٹاؤن میں واقع تعلیمی اداروں کو سربمہرکرنے کے احکامات معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس نثارحسین اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پرمشتمل دورکنی بنچ نے یونیورسٹی ٹاؤن میں واقع تعلیمی اداروں کو سربمہرکرنے کے احکامات معطل کرتے ہوئے یکم نومبرتک متعلقہ حکام سے جواب مانگ لیاہے فاضل بنچ نے سید غفران اللہ شاہ ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرچارمختلف تعلیمی اداروں کی رٹ کی سماعت کی توعدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذار تعلیمی ادارے اس وقت ٹاؤن تھری کی حدود میں کام کررہے ہیں تاہم ٹاؤن انتظامیہ نے انہیں رہائشی علاقے سے بے دخل کرنے کانوٹس جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ان عمارتوں کو بھی سیل کیاہے جبکہ طلباء کاامتحان جاری ہے انہوں نے بتایا کہ 2013ء میں ٹاؤن کونسل سے متعلق لوکل گورنمنٹ ایکٹ ختم ہوچکاہے اورابھی تک اس حوالے سے کوئی نیاایکٹ سامنے نہیں آیااورجب تک نیاایکٹ نہیں آجاتاٹاؤن انتظامیہ کے پاس ان اداروں کو سربمہر کرنے کااختیار ہی نہیں عدالت کو بتایا جائے کہ یہ کاروائی کس قانون کے تحت کی جارہی ہے عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد سیل کئے جانے والے اداروں کو عارضی طورپرکھولنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت یکم نومبر تک ملتوی کردی ۔