ایس ایس پی آپریشنز کا محرم الحرام میں ماتمی جلوس کی سیکورٹی کا جائزہ

ایس ایس پی آپریشنز کا محرم الحرام میں ماتمی جلوس کی سیکورٹی کا جائزہ

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے محرم الحرام کے موقع پر گلبہار امامیہ کالونی سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوس کے لئے تمام سکیورٹی انتظامات کا جا ئز ہ لیا اور پولیس افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماتمی جلوس برآمد ہونے سے قبل تمام روٹس پر سکیورٹی کی بہتر اور فل پروف بنائی جائے تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز گلبہار امامیہ کالونی سے ماتمی جلوس کی بر آمد ہونے سے قبل تمام سکیورٹی انتظامات چیک کرنے کیلئے دورہ کیا اس موقع پر ایس پی سکیورٹی گل نواز خان جدون، ڈی ایس پی گلبہار، ٹریفک اور دیگرافیسرزبھی موجود تھے ایس ایس پی آپریشنز نے رہائش گاہ فیاض علی شاہ واقع گلبہار نمبر 4 ،امام بارگاہ سخی منور شاہ واقع امامیہ کالونی گلبہار اور تمام روٹس چیک کئے اور جلوس برآمد ہونے سے قبل جلوس کے تمام روٹس بی ڈی ایس اور سنیپر ڈاگ کے ذریعے کلئیر کیا جائیگا اور سکیورٹی کی فل پروف انتظامات میں روف ٹاپس، گن پوائینٹس،پلگ ان پوائینٹس،لیڈی پولیس، ہائی الرٹ ناکہ بندیاں قائم کئے ہیں جبکہ سفید پارچات میں بھی پولیس افسران اور اہلکاران تعینات کی ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -