محکمہ اینٹی کرپشن میں خیبر پختونخواہ میں انقلابی تبدیلیاں

محکمہ اینٹی کرپشن میں خیبر پختونخواہ میں انقلابی تبدیلیاں

پشاور(کرائمز رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن میں خیبر پختونخواہ میں انقلابی تبدیلیاں تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کے موجودہ ڈائریکٹر ریاض خان محسود نے محکمہ ہذا کو ہر قسم کی بدعنوانیوں اور بلاجواز گرفتاریوں اور نا معلوم شکایات سے پاک کر نے کا تہیہ کیا ہے اور اس سلسلے میں تمام ضلعی اور ڈویژنل افسران کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ بلا جواز کسی کو تنگ نہ کریں اور غیر قانونی گرفتاریوں اور نا معلوم شکایات پر عمل درآمد نہ کریں اور کسی بھی طرح کی شکایت کی صورت میں ٹیلی فون نمبرات 091-9211338,091-9217278 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔مزید براںیہ بھی واضح ہو کہ اب تک سینکڑوں کی تعداد میں نا معلوم شکایات کو فائل کیا جا چکا ہے۔ اور تقریباََ 400 کے قریب کیسز نمٹائے جا چکے ہیں۔ اور اس سلسلے میں بشیر احمد ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو ہدایات جا ری کر دی گئی ہیں۔کہ وہ تمام زیر التوا ء مقدمات کو نمٹانے کے لیے اقدامات کرے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...