مردان ،ڈی آئی جی کا بکٹ گنج بازار امام بارگاہ کا دورہ

مردان ،ڈی آئی جی کا بکٹ گنج بازار امام بارگاہ کا دورہ

مردان(بیوروپورٹ) محرم الحرام کے سلسلے میں ڈی آئی جی مردان اعجاز احمد نے مردان میں بکٹ گنج بازار امام بارگاہ کا دورہ کیا ڈی پی او مردان فیصل شہزاد نے سیکورٹی انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر ایس پی آپریشن مردان شفیع اللہ خان گنڈاپور ،ڈی ایس پی سٹی سرکل شاہ ممتاز ،ایس ایچ او سٹی عاشق حسین بھی موجود تھے۔ڈی آئی جی مردان نے محرم کے جلوسوں کے گزرگاہوں کا بھی دورہ کرتے ہوئے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔امام بارگاہ کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی ۔فقہ جعفریہ کے رہنماؤں نے سیکورٹی کے بارے میں اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کیساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر